نوشہرو فیروز (ای این این ایس) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کو نوشہرو فیروز کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ بہنوئی کے چالیسویں سے واپس ہو رہی تھی تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔
شہناز انصاری کو تین گولیاں لگیں، جس کے بعد انہیں نواب شاہ منتقل کیا جا رہا تھا تو وہ راستے میں دم توڑ گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ان کا بہن کے سسرالیوں سے جائداد کا تنازعہ چل رہا تھا اور امکان ہے کھوکھر قبیلے سے تعلق رکھنے والے ملزمان نے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب پی پی پی ایم پی اے ممتاز علی چانڈیو نے تین دن سوگ کا اعلان کیا ہے۔
شہناز انصاری خواتین کی مخصوص نشست پر نوشہرو فیروز سے رکن اسیمبلی تھی۔