ایبٹ آباد(نمائندہ خصوصی)ایبٹ آباد میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لئے سماجی تنظیمیں میدان میں آگئی ہے ۔ سماجی تنظیم شعور نے پی ایم اے بائی پاس روڈ پر 170 چنار کے پودے لگائے اور سوسائٹی ویلفیئر آرگنائزیشن نے ڈھوڈیال کے پہاڑ کو سرسبز بنانے کے لئے ایک ہزار پودے لگائے ۔شعور کی شہر میں پانچویں شجر کاری میں سابق سیکرٹری بلدیات عارف بلوچ ،کینٹ بورڈ عملہ ، نوجوان مردوخواتین ،ڈاکٹرز،صحافیوں سمیت مختلف شعبہ کے افراد شریک ہوئے۔رضا کارانہ طور پر سڑک کے دونوں اطراف چنار کی شجر کاری کی گئی۔ڈھوڈیال میں سابق ایم پی اے سماجی شخصیت آمنہ سردار ،خصوصی بچوں کے سکول کی بانی ڈائریکٹر اجمل وحید خوشی ، ثمینہ کوثر،طہماس خان ،ڈاکٹر شیر دل ،سوسائٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدر لائبہ ملک اور دیگر شریک تھے ۔جب کہ پی ایم اے بائی پاس روڈ پر شعور کے سربراہ ملک دلاور اعوان ،سیم انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر اجمل وحید خوشی ،ڈاکٹر فرزانہ اقبال،ممبر کینٹ بورڈ قاضی احتشام الحق ،ایبٹ آباد پریس کلب کے اسسٹنٹ سیکرٹری دلدار احمد ستی کے علاوہ نوجوان مردو خواتین بھی شریک ہوئے۔سابق ایم پی اے آمنہ سردار ،شعور کے سرپرست ملک دلاور اعوان،سوسائٹی ویلفیئر آرگنائزیشن کی صدرلائبہ ملک،ثمینہ کوثر اور دیگر کا کہنا تھا درخت لگانا صدقہ جاریہ یے۔ان کو آگ سے اور کٹنے سے بچائیں ۔مقررین کا کہنا تھا ایبٹ آباد کو سرسبز کر رہے ہیں ۔ایںٹ آباد میں رواں سال میں گرمی کی حدت گزشتہ برس سے دو گنا ہے۔اگر بروقت اس کا تدارک نہ کیا گیا تو آنے والا وقت ذیادہ مشکل ہوگا۔وہ گرمی میں تڑپیں گے ہم کچھ نہیں کر سکیں گے۔خصوصی بچوں کے سکول کے ڈائریکٹر اجمل وحید خوشی کا کہناتھا شجر کاری مہم میں نوجوان زیادہ سے زیادہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔اپنی آئندہ نسلوں کو محفوظ بنائیں ۔اور پودوں کو لگا کر ان کو تن آور درخت بنانے کی کوشش کریں۔واضح رہے کہ سماج تنظیم شعور نے ایبٹ آباد میں 10 ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کر رکھا ہے۔