نوشھروفیرو (ای این این) نوشھرو فیرو کی عدالت میں پی پی کی شہید رکن اسیمبلی شہناز انصاری کیس سماعت ہفتہ کے روز بھی جاری رہی، سماعت کے دوران آئی او عبداللہ اعوان، سپاہی اصغر اور مشیر نے اپنا بیان رکارڈ کرادیا تھا جن سے ملزمان کے وکلا نے جرح مکمل کر لی۔اس کے بعد ماڈل ٹرائل کورٹ کے جج عبدالوحید شیخ نے سماعت 14 اپریل تک ملتوی کردی۔
شہید ایم پی اے کی بیٹی اور پی پی خواتین ونگ کی رہنما ڈاکٹر فاطمہ شہناز انصاری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ قاتل جلد انجام کو پہنچیں گے اور ہم دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاطمہ کا کہنا تھا کہ قاتلوں صلح نہیں ہو سکتی، ہمیں عدالتوں سے انصاف کی امید ہے اور اعلی عدلیہ کے حکم پر مقدمہ کی سماعت جلد ہو رہی ہے، جو کہ خوش آئند ہے۔