عامر لیاقت کی تیسری شادی پر عمران خان کی مبینہ مبارکباد - Eye News Network

عامر لیاقت کی تیسری شادی پر عمران خان کی مبینہ مبارکباد

0

 کراچی(ای این این) تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھاکہ’میری تیسری شادی کیا ہوئی، گویا آسٹریلیا کے جنگلات میں آگ لگ گئی، افواہوں، بدگمانیوں، غیبتوں اور حسد کے شعلے بھڑک رہے ہیں،کچھ پہلی کے بعد دوسری کیسے کریں؟ یہ سوچ کر تڑپ رہے ہیں۔

اس کے علاوہ عامر لیاقت نے شادی پر مبارک باد کا پیغام بھیجنے پر وزیر اعظم عمران خان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین نے آج انسٹاگرام کے ذریعے اپنی تیسری شادی کی اطلاع دی اور اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزعامر لیاقت سےعلیحدگی سے متعلق ان کی دوسری اہلیہ طوبیٰ کا مؤقف سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ‘میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی ایک تبدیلی کے حوالے سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں جس سے میری فیملی اور قریبی دوست آگاہ ہیں اور وہ یہ کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات صاف تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی لہٰذا مجھے خلع لینے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لینا پڑا‘۔

About Author

Leave A Reply