کراچی(ای این این) جمعیت علماءاسلام (جے یو آئی) کے زیر اہتمام ٹنڈومحمدخان، مٹھیانی، نوشھروفیروز، خیرپور سٹی میں منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام سندہ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ جناب بلاول بھٹو زرداری نوکوٹ میرپورخاص اور نوابشاہ کی بچیان بھی بے نظیر ہیں، آصفہ ہیں، بختاور ہیں، وہ انصاف کے لئے رو رہی ہیں آپ کی جماعت میں موجود لوگ اور آپکی حکومت کے عائد کردہ افسران انکو انصاف دینے کے بجاء ظالموں کے حمایت یافتہ بنے ہوئے ہیں۔ آپ ملتان کو بعد میں انصاف دلوائے گا پہلے اپنے حکومت والے صوبہ کی معصوم بچیون کو تو انصاف دلوائیں۔
انہون نے مزیدکہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کو تباھ کیا جارہاہے صدارتی نظام لانے کی باتیں کرنے والے ایک اور تجربہ کرنا چاہ رہے ہیں، 74 سالوں سے ملک تجربوں پر آپ نے چلا چلا کر تباھ کیا ہے یہ ملک مزید تجربوں کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہون نے مزید کہاکہ میں ایک مشورہ دیتا ہوں کہ صدارتی نظام کا تجربہ کرنے کے بجاء ایک بار آپ اپنی مداخلت بند کرکے اپنی اپنی حدود مین کام کریں عوام کو انکی مرضی سے حکمران منتخب کرنے دیں دیکھیں ملک ترقی کرتا ہے یا نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کے دن پورے ہوچکے ہیں عمران خان کو اب جانا ہی جانا ہوگا لیکن مشکل یہ ہے کہ عمران خان نے جو ملک کا بیڑہ غرق کیاہے آنے والے نئے حکمران اس کے گند کو کیسے صاف کرینگے۔ انہون نے مزیدکہاکہ آج عوام مین جو سیاسی شعور ہے وہ مولانافضل الرحمٰن کی محنتون کا نتیجہ ہے مولانا کی دلیرانہ سیاست نے قوم کو نیا رخ دیاہے انشاءاللہ مولانا کی قیادت مین ملک کو مشکلات سے نکالینگے۔ انہون نے کہاکہ یکم مارچ کو سکھر دو مارچ کو نوابشاہ اور تین مارچ مٹھی تھرپارکر میں سندہ کے بڑے جلسوں میں سے ایک جلسہ ہوگا، جس سے مولانافضل الرحمٰن خصوصی خطاب کرین گے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ 23 مارچ کے لئے عوام تیار ہے لاکھوں لوگ اسلام آباد کی طرف مہنگائی مارچ کرینگے۔
اس موقعہ پر اجتماعات سے مولانا عبدالقیوم ھالیجوی، مولانا تاج محمد ناھیوں، مولانامحمد ابراھیم سومرو، مولانا عبد الرحمٰن ڈنگراج،
مولانامحمدرمضان پھلپوٹو ،
مولانا میرمحمدمیرک، مولانا احسان احمدگھنبیر، مولانا گل حسن زئنور و دیگر نے بھی خطاب کیا۔