سیشن جج نوشھروفیرو جواہری کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، سول سوسائٹی کی چیف جسٹس سندھ سے اپیل - Eye News Network

سیشن جج نوشھروفیرو جواہری کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے، سول سوسائٹی کی چیف جسٹس سندھ سے اپیل

0

 نوشھروفیرو (ای این این) انسانی حقوق کے تحفظ اور عدالتی نظام واضح تبدیلیاں لانے والے ڈسٹرکٹ سیشن جج نوشھروفیرو محبوب عالی جواہری نے استعفیٰ دے دیا ہے، جبکہ عدالتی حکم میں ان کی ارنڈ لیو لکھی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ان کا استعفی رجسٹرار سندھ ہائیکورٹ کو بھیجا گیا ہے، جس میں لکھا گیا ہے کہ “میں عدالتی سروس کا کوئی مستقبل نہ دیکھ کر مستعفی ہو رہا ہوں” لہاذا جتنا جلد ممکن ہو یے استعفیٰ منظور کیا جائے۔
محترم جواہری نے نوشھروفیرو میں تعیناتی کے انسانی حقوق کے تحفظ اور سائلین کے سہولیات کے لیے مختلف اہم اقدامات اٹھائے جو پہلے کبھی نہیں لیے گئے، اس لیے عوام الناس اور قانون و انصاف پر یقین رکھنے والے وکلا ان کی عزت و تعریف کرتے نظر آتے تھے۔
ان کے استعفیٰ کی خبروں پر وکلا سمیت سول سوسائٹی تنظیموں کے اراکین لالا حسن پٹھان، عبدالشکور عباسی، عبدالقادر خانزادہ، عبدالوھاب عباسی، ایم ایچ خان و دیگر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے محترم جواہری سے استعفیٰ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف جسٹس سندھ جناب شیخ محمد علی سے اپیل کی ہے کہ استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔

About Author

Leave A Reply