گلگت(ای این این)
چیف جسٹس سپریم اپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان جسٹس سید ارشد حسین شاہ اور سینئر جج سپریم اپلیٹ کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے سینئر وکیل سپریم اپلیٹ کورٹ اسداللہ خان ایڈوکیٹ کے ساتھ گزشتہ روز کورٹ کے احاطے میں مخالف فریق کے حملے اور بدتمیزی کرنے پر گلگت بلتستان بار کونسل کی مخالف فریق کے خلاف کاروائی کی درخواست پر لی گئی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کی دوران معزز عدالت نے ڈی آئی جی پولیس گلگت کو حکم دیا کہ جن لوگوں نے اسد اللہ خان ایڈوکیٹ پر عدالت کے احاطےمیں حملہ کیا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی ان کے خلاف فوری طور پر ایف آئی آر درج کر کے قانونی کاردوائی کی جائے اور رپورٹ 17 دسمبر کو معزز عدالت میں پیش کرنے کا حکم صادرکردیا ۔