( وانا (مجیب وزیر سے
جنوبی وزیرستان وانا بازار میں ڈی ایچ او آفس کے نزدیک علماء اور قبائل مشران کی میٹنگ کی دوران ہینڈ گرینیڈ حملہ جسمیں پانچ افراد زخمی ہوگئے ہیں، جن کو طبی آمداد کیلئے ہیڈکوارٹرہسپتال وانا منتقل کردیگیا ہے، تین زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان روانہ کردیا گیا ہے،
حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، زخمیوں میں شمس الدین ،سلیم ،مولاناسیف الدین ،بلال ،ملک نورزمان اور مولانا سلطان شامل ہیں۔
ہسپتال ذرائع نے بتایاہے،کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہیں زخمیوں میں ملک نورزمان کے بیٹے بلال دھماکہ کے باعث ایک ٹانگ سے محروم بتایا جارہا ہے،اس موقع پر ہسپتال میں آسسٹنٹ کمشنر بشیرخان سمیت قبائلی مشران اور پولیس کے بھاری نفری موجود تھی .
قبائلی عمائدین اور علماء کے علاوہ دوسرے زخمیوں کی عیادت کیلئے لوگوں کی کثیر تعداد آنا شروع ہوگئئ، جن کو پولیس کی موجودگی میں زخمیوں کی بازپرس کیلئے نمبروار اجازت دی جارہی تھی،زخمیوں کی عیادت کیلئے آنے
کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنروانا بشیرخان نے پولیس کو ہدیت جاری کرتے ہوئے کہا،کہ جو زخمی افراد ریفر کئے جاتے ہیں ان کے ساتھ پولیس کی نفری ڈی آئی خان ضرور جائیں
دھماکے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا ہے،تاہم
پولیس جائے وقوع پہنچ کر واقعہ کی تفتیش کررہی ہے