سکسیشن سرٹیفکیٹ کا اختیار نادرہ سے واپس لینے اور ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نوشھروفیرو میں قائم کرنے کا مطالبہ - Eye News Network

سکسیشن سرٹیفکیٹ کا اختیار نادرہ سے واپس لینے اور ہائیکورٹ سرکٹ بنچ نوشھروفیرو میں قائم کرنے کا مطالبہ

0

 نوشھروفیروای این این) وکلا نے نادرا کو سکسیشن سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے اختیارات کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اختیارات واپس عدالتوں کو دیے جائیں۔
وکلا نے ڈی بی اے صدر عبدالرحیم عباسی کی زیر صدارت اجلاس میں جمعرات کے روز اتفاق رائے سے قرارداد پاس کرتے ہوئے کہا کہ نادرہ لوگوں کو قومی شناخت جاری کرنے میں بھی کئی غلطیاں کرتی رہی ہے، نادرہ کے چیئرمین اور ڈی جی ایف آئی اے نے آن رکارڈ تسلیم کیا ہے کہ لاکھوں جعلی شناختی کارڈ کا اجراء کیا گیا، جو کہ بلاک کیے گئے ہیں، لہٰذا ایسے ادارے کو جائداد و دولت تقسیم کرنے کا اختیار دینا لوگوں کے ساتھ ظلم ہے۔
وکلا رہنماؤں رکن سندھ بار کونسل عبدالستار جی لہرانی، ڈی بی اے جنرل سیکرٹری محمد ایاز مری، سابق رکن سندھ بار کونسل ارباب علی چانڈیو، اشفاق احمد تگر، محبوب علی اجن، لالا ایم حسن پٹھان، شیر محمد اجن، امر امتیاز میمن، سید صدام حسین شاہ و دیگر نے کہا کہ نادرہ کو سکسیشن سرٹیفکیٹ کا اختیار دینا انتہائی غلط فیصلہ ہے، اس سے عوام کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوگا۔
دوسری جانب یے بھی مطالبہ کیا گیا کہ نوشھروفیرو میں سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ قائم کیا جائے، کیونکہ یہاں کے لوگوں کو سکھر آنے جانے میں تکالیف کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوشہرو فیروز ساہتی ضلع ہے اس لیے یہاں ہائیکورٹ سرکٹ بینچ قائم کرنا عوامی مفاد میں ہوگا۔

About Author

Leave A Reply