مٹھیانی: سینئر صحافی رئوف چانڈیو کی کار جلانے کے خلاف مظاھرہ - Eye News Network

مٹھیانی: سینئر صحافی رئوف چانڈیو کی کار جلانے کے خلاف مظاھرہ

0

 مٹھیانی(ای این این) سینئر صحافی رئوف چانڈیو کی کار جلانے کے خلاف اور صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے پریس کلب مٹھیانی رجسٹرڈ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے کار جلانے والے ملزمان کی گرفتاری اور صحافی رئوف چانڈیو کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے نعریبازی کی۔
مظاھرے میں پ ٹ الف، جے یو آئی، ملاح فورم، جیک و دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔
مظاھرے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی لالا حسن پٹھان، سکندر علی، منظور ملک، صوبدار مشوری، بشیر سولنگی، سلمان خان، زوار حسین، شوکت ملک، امیر ملک، رانا سرور، اکرام راجپوت، امتیاز چانڈیو، محبوب ملاح، شاہد ملک و دیگر نے کہا کہ کار جلانہ دراصل صحافی کو پیغام دینا ہے کہ اس کی جان خطرے میں ہے اور وہ سچ لکھنا و بولنا بند کرے لیکن ایسے ہتھکنڈوں سے صحافیوں کو سچ لکھنے سے روکا نہیں جا سکتا۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے۔

About Author

Leave A Reply