ضلع خیبر (ای این این)
بسم اللہ خان شینواری تھرڈ ایڈیشن کا افتتاح کر دیا گیا، فٹ بال سپر لیگ کا فائنل میچ 27 فروری 2022 کو اسی گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا،لیفٹننٹ کرنل محمد ابرار نے افتتاح کیا، مارشل آرٹس کے کھلاڑیوں نے بھی اپنے کرتب پیش کئے، سینکڑوں تماشائی لطف اندوز ہوئے۔ پی ٹی آئی کے رہنماء اور فٹ بال سپر لیگ کے چیف کوآرڈینیٹر حاجی ضرب اللہ شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بسم اللہ خان شینواری تھرڈ ایڈیشن کے سلسلے میں منعقدہ فٹ بال سپر لیگ میں کل 46 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جس میں باڑہ، جمرود، ملاگوری، خیبر اور شینواری کی ٹیمیں شامل ہیں۔
حاجی ضرب اللہ شینواری نے کہا کہ اس سپر لیگ کے کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے لئے 8 ٹیمیں نکلیں گی جن کے مابین فائنل مقابلے ہونگے اور سپر لیگ کی ٹرافی کی رونمائی کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر پہلا فٹ بال میچ زوان شینواری سٹار اور سٹار الیون کے مابین کھیلا گیا۔ واضح رہے کہ 6 ستمبر کے موقع پر مختلف مقامات پر کھیلوں کی سرگرمیاں شروع رہی۔