ضلع خیبر (رپورٹ: سدھیر احمد آفریدی/ ای این این) وزیر داخلہ شیخ رشید نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا، وزیر داخلہ نے بارڈر کی سیکورٹی کے معاملات کا جائزہ لیا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے طورخم بارڈر کا دورہ کیا وزیر داخلہ شیخ رشید کو طورخم بارڈر کی سیکیورٹی صورتحال پر سیکورٹی فورسز حکام نے بریفنگ دی۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دورہ طورخم بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کی دونوں اطراف پر صورتحال معمول کے مطابق ہے دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیاں بہتر طریقے سے جاری ہیں جبکہ امن اور امان کی صورتحال بھی کافی بہتر ہے. وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا ایک ہی پیغام ہے کہ کسی ملک کو پاکستان کی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس لئے افغانستان حکومت بھی اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ طورخم بارڈر اور دیگر ملحقہ علاقوں میں کوئی مہاجر کیمپ نہیں بنایا گیا ہے انڈیا کی حکومت اور میڈیا مہاجر کیمپ کے حوالے سے غلط پروپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں جوکہ سراسر جھوٹ ہے، اس لئے دنیا کے تمام ممالک انڈیا کے جھوٹی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کا خواہاں ہے اور ہمیشہ افغانستا میں امن کے قیام میں مثبت کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جس کی بدولت ملک میں امن قائم ہوا ہے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر باڑ لگانے سے امن اور امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے پاک افغان بارڈر طورخم پر پاک فوج، ایف سی اور پولیس اور دیگر جوانوں کی بہتر حکمت عملی کی بدولت سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال میں بہت بڑی بہتری آئی ہے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا طورخم بارڈر پر ایف آئی اے ایمیگریشن اور دیگر سٹاف میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ دونوں اطراف سے آنے اور جانے والے مسافروں کی پیدل آمدورفت میں مشکلات پیدا نہ ہو انہوں نے کہا کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دو طرفہ تجارتی سرگرمیاں مزید بہتر ہو سکے گی طورخم بارڈر پر افغانستان جانے والے مسافروں کو تمام تر سہولیات فراہم کی جائے گی جس کے لئے متعلقہ حکام سے بات چیت کی جائے گی.وزیر داخلہ شیخ رشید کے دورہ طورخم کے موقع پر بارڈر پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے جس کے لئے ایف سی، سیکورٹی فورسز، پاک آرمی اور پولیس جوانوں کی بھاری نفری تعینات تھی, بعد میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے طورخم بارڈر زیروپوائینٹ کا بھی دورہ کیا۔