ایبٹ آباد دورہ وزیر اعلی، اعلانات تختیوں کی بھرمار، نئی امید کی پھر آس - Eye News Network

ایبٹ آباد دورہ وزیر اعلی، اعلانات تختیوں کی بھرمار، نئی امید کی پھر آس

0

ایبٹ آباد دورہ وزیر اعلی اعلانات تختیوں کی بھرمار نئی امید کی پھر آس ۔۔ضلع کے سرکل بکوٹ لورہ گلیات شیروان اعلانات سے بھی محروم، تحریک انصاف کی قیادت ایک دوسرے کو فتح کرنے میں لگی ھے۔

تحریر: نوید اکرم عباسی

ایبٹ آباد شہر کے 12 کلومیٹر رقبہ پر پاکستان تحریک انصاف کے 5 ایم پی ایز 2 موجودہ ایم این ایز 1سابقہ ایم این اے موجودہ ہیں جبکہ بقیہ 1 سو کلومیٹر رقبہ پر پاکستان تحریک انصاف کے ایک ایم پی اے مسلم لیگ ن کے ایک ایم پی اے ایک ایم این اے بھی موجود ہیں۔

اسکے باوجود ایبٹ آباد شہر کےلیے وزیر اعلی محمود خان کے دورہ کے موقع پر کوئی بڑا میگا پراجیکٹ تو نہ بن سکا البتہ اپوزیشن پر الزامات اور شہر میں تختی سیاست افتتاحی تقریبات اور پروٹوکول کی بھرمار رہئ ایبٹ آباد کے عوام نے ان 39 ارب روپے کے اعلانات اور افتتاحیہ تقریبات کو مسترد کرتے ہوئے اس قیادت کو نااہل اور ہری پور مانسہرہ کی قیادت سے کچھ سیکھنے کا مشورہ دے ڈالا ہری پور میں متعدد میگا پراجیکٹ پایہ تکمیل تک پہنچ گئے ایبٹ آباد کے عوام سہلڈ سے میرپور تک شاہراہ ریشم پر رل گئے ۔سموار کے روز وزیر اعلی محمود خان کا ہیلی کاپٹر کے پی ہاوس ایبٹ آباد کے سبزہ زار پر اترا جہاں ضلع بھر کی سکیورٹی لگا کر وزیر اعلی کو عام صحافیوں اور عام پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سے دور کرکے بند کمرے میں ایبٹ آباد پریس کلب کے عہدیداروں سے تقریب حلف برداری کروا کر ایبٹ آباد پریس کلب کو 1کروڑ روپے کا چیک دیا گیا جس پر ایبٹ آباد پریس کلب کے ممبران اور عہداران نے خوشی کا اظہار کیا ۔اسکے بعد وزیر اعلی نے شملہ پہاڑی جسکا کچھ عرصہ قبل کروڑوں روپے لاگت سے خوبصورتی کے نام حشر نشر کیا گیا تھا ایک بار پھر نئے سرے سے دوسرے طریقے سے اسکی جگہ نئے پارک کی تعمیر مرمت کا افتتاح کیا گیا اسکے بعد ہوٹر بجاتی گاڑیوں کے طوفان میں پہلے سے بنی 1122فورس اور اسکے دفتر اور نامکمل میوزیم کا افتتاح کیا گیا جس پر بہت سے سوالیہ نشان شہریوں اور اپوزیشن جماعتوں نے لگائے کہ کس قدر بے قاعدگیوں اور ملازمتوں کی بندر بانٹ پر بھی انگلی اٹھی وزیر اعلی نے دھمتوڑ بائی پاس کی ایک لنک کا بھی افتتاح کیا اور آخر میں سپیکر خیبر پختون خواہ اسمبلی تمام تقریبات کے دولہا مشتاق احمد غنی کے نجی سکول میں جلسہ عام سے خطاب کیا اور 39 ارب روپے لاگت کے منصوبوں پر کام شروع ہونے کی نوید سنائی جبکہ ماضی میں وزیر اعلی پرویز خٹک جدون پلازہ جلسہ عام اور وزیر اعظم عمران خان کئی مقامات پر ایبٹ آباد کے میگا پراجیکٹ بکوٹ ڈگری کالج بکوٹ تحصیل وغیرہ وغیرہ کے اعلانات کرتے رہئے اور ایک بار پھر عوام کو لولی پاپ دیا گیا اس موقع پر عوامی سیاسی سماجی اور عام لوگوں کی رائے تھی کہ کیا ایبٹ آباد ضلع صرف سہلڈ سے میرپور تک 12 کلومیٹر رقبہ پر محیط ھے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے 5 ممبران صوبائی اسمبلی اپنے گھروں میں رہتے ہیں جن میں سپیکر خیبر پختون مشتاق احمد غنی احمد حسین شاہ ملیحہ علی اصغر خان مومنہ باسط قلندر خان لودھی اور ممبران قومی اسمبلی علی خان جدون۔ عظمی ریاض جدون ۔سابقہ ممبر ڈاکٹر اظہر جدون۔اور رانماء تحریک انصاف علی اصغر خان کی موجودگی میں ایبٹ آباد شہر میں مسائل کے انبار مگر کسی دورے سے کوئی بڑا میگا پراجیکٹ شہر کو نہیں ملا جبکہ ضلع ایبٹ آباد کے بقیہ %80 رقبہ 100 کلومیٹر پر محیط سرکل بکوٹ لورہ گلیات شیروان جہاں پاکستان تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نزیر احمد عباسی اور اپوزیشن مسلم لیگ ن کے ایک ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ ایم این اے مرتضی جاوید عباسی بھی رہتے ہیں ۔اس دورے میں ان علاقوں کے لئے ایک روپیہ کی سکیم تک کا اعلان بھی نہیں کیا گیا عوام کی رائے ھے کہ ہری پور کی قیادت جنھوں نے کھربوں روپیے لاگت کے کئ میگا پراجیکٹ اسی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ضلع کےلیے حاصل کیئے اور مکمل ہوئے اربوں روپے کے پراجیکٹ مزید شامل ہیں جبکہ ایبٹ آباد کے عوام 12 کلومیٹر رقبہ پر ایوب میڈیکل کمپلکس کی حالت زار شاہراہ ریشم اور نالوں پر قبضہ مافیا کی صورت میں حالیہ بارشوں میں ڈوبتا ایبٹ آباد اور لوگوں کی پریشانی دیکھ چکے ہیں ایبٹ آباد کی قیادت میں عوامی خدمت سے زیادہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی دوڑ اور دوسری جماعتوں پر الزامات کی بوچھاڑ کی وجہ سے عوام رل گئے ۔سرکل بکوٹ سے منتخب ممبر خیبر پختون خواہ اسمبلی نزیر احمد عباسی کا کہنا تھا کہ یہ دورہ صرف ایبٹ آباد کےلیے تھا سرکل بکوٹ میں بہت جلد وزیر اعلی خود آکر بکوٹ ڈگری کالج ہسپتالوں سڑکوں اور اربوں روپے کے منصوبوں کے اعلانات کریں گے جبکہ عوام علاقہ کہتے ہیں کہ ماضی میں عمران خان وزیر اعظم پاکستان سرکل بکوٹ میں جو اعلان کرگئے تھے ان پر گرلز ہائیر سکینڈری سکول بکوٹ کے سٹاف سرکل بکوٹ کے بنیادی مراکز صحت میں ڈاکٹروں عملہ کی تعیناتی نتھیاگلی بکوٹ روڈ کوہالہ نمبل براستہ مولیا روڈ ایوبیہ ریالہ ترمٹھیاں روڈ جیسے منصوبوں پر ایم پی اے نزیر احمد عباسی کو اپنی صلاحیتوں کے مطابق جلد کام شروع کروانے چاہئے اور اپنے گرد چاپلوس ٹولہ سے نکل کر عام افراد میں آئیں اور انفرادی کی جگہ اجتماعی کاموں پر توجہ دیں بصورت دیگر لوگ آج پھر سردار مہتاب احمد خان اور سردار فرید عباسی کو یاد کرتے ہیں ۔عوامی سطح پر وزیر اعلی محمود خان کے دورہ ایبٹ آباد پر مایوس کن اور عوام کو نئے سرے سے لولی پاپ سے منسوب کیا جارہا ھے

About Author

Leave A Reply