کراچی/نوشھروفیرو (رپورٹ: لالا حسن پٹھان/ای این این) چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ایک حکم کے تحت گریڈ 18 کے افسر محمد تاشفین عالم کو نوشھروفیرو ضلع کا ڈپٹی کمشنر/کلیکٹر مقرر کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ تاشفین عالم نوشھروفیرو میں اے ڈی سی ون کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ جبکہ سابق ڈی سی کیپٹن (ر) بلال شاھد رائو کی خدمات پہلے سے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ تاشفین عالم ضلع میں پابندی وقت اور عوام کے مسائل سننے اور حل کرنے کے حوالے سے اچھی شہرت رکھتے ہیں۔
انہوں نے ڈی سی مقرر ہوتی ہی مختلف محکموں کے ملازمین سے اہم اجلاس کیے اور ان کو ہدایات دیں کہ عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔