ٹھٹھہ(ای این این) پسند کی شادی کرنے پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق دو ماہ قبل لڑکی بینظیر لاکھو اور رجب انڑ نے پسند کا بیاہ کیا تھا۔
پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کا باپ حمزو لاکھو و دیگر ناراض تھے۔
شادی کے کچھ دن بعد بینظیر لاکھو کے والد نے برادری سے فیصلہ کروا کے اپنی بیٹی کو گاؤں بلایا۔
لڑکی پر باپ سمیت 4 افراد نے مبینہ طور پر تشدد کے بعد پانی میں ڈبو کر قتل کردیا۔
لڑکی بینظیر کے شوہر رجب انڑ کی مدعیت پر گاڑھو تھانے پر والد سمیت 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل کے مرکزی ملزم لڑکی کے والد حمزو لاکھو کو گرفتار کر لیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔