مٹھیانی(رپورٹ: محسن حسن/ای این این) مٹھیانی اور مضافات کے سینکڑوں گائوں دیہاتوں میں بجلی کی ایک ہفتہ سے زائد مسلسل بندش کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔
مظاھرین نے بجلی کی مسلسل بندش اور گیس کے لو پریشر کے خلاف نعریبازی کی۔
مظاھرین ایس ٹی پی کے حبیب مشوری، جے یو آئی کے مولانہ بشیر احمد سولنگی، یوتھ کمیٹی کے فیاض شیخ، نبی بخش مستوئی، جیک کے عتیق الرحمٰن قریشی، عاقب چانڈیو، ایڈوکیٹ یامین چانڈیو، ریاض سولنگی ایڈوکیٹ، پریس کلب مٹھیانی رجسٹرڈ کے صدر امتیاز بھٹی، دکاندار ایسوسی ایشن کے صوبدار مشوری، محسن حسن و دیگر کا کہنا تھا کہ گیس کی سو فیصد ادائگی کے باوجود مٹھیانی اور گردونواح میں کو گئس پریشر ہے یا گیس بند کردی جاتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی گذشته ایک ہفتہ سے مسلسل بند ہے جو کہ 45 سینٹی گریڈ سے زائد گرمی میں ظلم ہے۔ انہوں نے سی ای او سیپکو و دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ بجلی اور گیس کی بحالی کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔