مٹھیانی (ای این این) کوٹ مٹھا پولیس اسٹیشن کی حدود سے مبینہ طور پر لڑکی اغوا کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 17 سالہ لڑکی مجیداں کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ کے مطابق مسلحہ ملزمان لکھمير، چنيسر، گجر، حميد، دودو اور نظير احمد لڑکی کو کشتی میں بٹھا کر لے گئے ہیں۔ ملزمان کا تعلق بھرٹ قبیلے سے ہے جبکہ لڑکی ملاح قبیلی سے ہے اور ان کا خاندان لاڑکانہ ضلع کے نئوں دیرو کے رہائشی ہیں اور گائوں عالم جا بھان میں مچھلی پکڑنے کی غرض عارضی طور پر رہائش اختیار کر رکھی تھی۔
دوسری جانب پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مار کر کچھ گرفتاریاں کی ہیں، تاہم لڑکی کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔
ملزمان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ لڑکی اپنی مرضی سے پسند کی شادی کے لیے گھر سے نکل گئی ہے۔
خیال رہے کہ کم عمری کے قانون کے مطابق 18 سال سے کم عمر شادی نہیں کر سکتا۔