حب (ای این این) حب پریس کلب کی جانب سے جاری بیان کہا گیا ہے کہ اوتھل پریس کلب کے صحافی مرتضیٰ لاسی پر ایس ایچ او اوتھل کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنا قابل مذمت اقدام ہے۔ صحافی ہڑتالوں، مظاہروں کی کوریج کرکے اصل حقائق عوام تک پہنچاتے ہیں تاکہ عوام باخبر رہ سکیں عوام اپنے حق کےلیے اگر روڈ بلاک کرتے ہیں تو صحافی وہاں پہنچ کر انکی آواز کو اپنے قلم اور کیمرے کے ذریعے ارباب حل و عقد تک پہنچاتے ہیں لیکن لسبیلہ کی تاریخ میں پہلی بار احتجاج کی کوریج کرنے والے صحافی پر FIR درج کی گئی ہے اس سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ صحافت کرنا کتنا مشکل کام ہے مرتضیٰ لاسی لسبیلہ کے سب سے پڑھے لکھے صحافی ہیں جو اس وقت لسبیلہ یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کررہے ہیں لسبیلہ میں دیگر قابل اور کہنہ مشق صحافی موجود ہیں لیکن مرتضیٰ لاسی اس وقت سب سے آگے اور اپنے فرائض ایمانداری اور بلاخوف و خطر نبھا رہے ہیں ایسے صحافی پر مقدمہ درج ہونا لسبیلہ کے صحافیوں اور یہاں کے نمائندوں کے لیے سوالیہ نشان ہے۔