پی پی نے ماتلی ضمنی انتخابات جیت لیے، وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر کی مبارکباد - Eye News Network

پی پی نے ماتلی ضمنی انتخابات جیت لیے، وزیر اعلیٰ اور صوبائی وزیر کی مبارکباد

0

 کراچی/حیدرآباد (ای این این)
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پی ایس 70 بدین میں پیپلز پارٹی کے امیدوار دادا محمد علی ہالیپوٹو کو کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔
* یہ کامیابی چیئرمین چیئرمین بلاول بھٹو کی کامیابی ہے، مراد علی شاہ
* * بدین کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کا ساتھ دے کر مخالفین کو رد کیا ہے، وزیراعلی سندھ
* پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت اور انکے حقوق کا تحفظ کیا ہے، سید مراد علی شاہ
*میں بدین کے جیالوں، پارٹی قیادت اور داد محمد ہالیپوٹو کی فیملی کو مبارکباد دیتا ہوں، وزیراعلی سندھ۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بدین ضمنی انتخاب میں کامیابی پر دادا محمد ہالیپوٹو کو مبارکباد دی ہے۔
بدین کی عوام نے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ترقی کے ویژن کو ووٹ دیا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ

پیپلز پارٹی کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے پر بدین کے عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں ۔ سید ناصر حسین شاہ

تاریک انصاف اور ان کے حواریوں کی ضمانتیں ضبط ہوگئیں۔ پیپلز پارٹی کی کارکردگی پر بیجھا تنقید کرنے والے بونے اپنا حشر دیکھ لیں۔ سید ناصر حسین شاہ
ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی اور ان کے حواریوں کی مسلسل شکست عوامی رد عمل کا نتیجہ ہے۔ سید ناصر حسین شاہ
پی ٹی آئی اور ان کے اتحادیوں نے عوام کے لیے دعوؤں کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ
قوم سلیکٹڈ کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ آکر اپنا فیصلہ دے چکی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ
رنگ ماسٹر ٹیکنیکل طریقے سے ناک آؤٹ ہوچکے ہیں، سید ناصر حسین شاہ
خان بوریہ بستر لپیٹے اور گھر جائیں۔ سید ناصر حسین شاہ
آپ کے کھلاڑیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ صوبائی وزیر۔
خیال رہے کہ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی پی امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔

About Author

Leave A Reply