کراچی (ای این این ایس) سمندری طوفان کے وجہ سے محکمہ موسمیات نے17مئی سے 20 مئی تک ٹھٹہ، بدین، میرپورخاص، تھرپارکر، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے، اس دوران 70 تا 90 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چل سکتی ہیں.جبکہ 18 تا 20 مئی کراچی، حیدرآباد، جامشورو، سکھر، لاڑکانہ، دادو میں بھی تیز بارش اور آندھی کا امکان ہے، ماہی گیروں کو 16 تا 20 مئی سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کردی۔16سے 20مئی سمندر میں معمول سے کئی زیادہ بلند لہریں ہونگی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں سائیکلون کے پیش نظر انتظامات کے حوالے سے اجلاس میں وزیر ری ہیبلیٹیشن فراز ڈیرو، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، ایس ایم بی آر عالم الدین بلو، اے سی ایس ہوم عثمان چاچڑ، کمشنر کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری خزانہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمانڈر کورانجینئرنگ بریگیڈیئر قاضی ناصر، ڈائریکٹر میٹ آفس سرفراز، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ، ویڈیو لنک پر سکھر سے وزیر آبپاشی سہیل انور اور دیگرنے شریک کی۔
اجلاس کو ڈائریکٹر میٹ نے بریفینگ دی۔ایک ویدر سسٹم بحرہ عرب کے جنوب میں بن رہا ہے۔ سائیکلون توکتے کا نام دیا گیا ہے؛ اس سائیکلون کی 3 طرح کے اثرات ہوتے ہیں؛ طوفانی بارشیں یا تھنڈر اسٹوم ہو سکتا ہے، تیز ہوائیں، جس کو ہائی انٹینسی ونڈ کہا جاتا ہے، ہوسکتے ہیں؛ اگر ہوا کی رفتار 27-22 کٹس ہوتی ہے تو مٹی کا طوفان ہوگا؛ اگر ہوا کی رفتار 33-28 کٹس بنتی ہے تودرختوں کو نقصان نہیں ہوگا؛ اگرہوا کی رفتار 47-34 کٹس ہوتی ہے تو گھروں کی چھتوں اور فصلوں کو نقصان ہوگا؛ ابھی دیکھنا ہے کہ سائیکلون کی رفتار کیا بنتی ہے؛ اگر سائیکلون انڈیا گجرات کو عبور کرتا ہے تو ٹھٹھہ، بدین ، میرپورخاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ ڈسٹرکٹ پر اثرات ہوں گے؛ ٹھٹھہ، بدین میرپورخاص، عمر کوٹ، تھرپارکر اور سانگھڑ میں اچھی خاصی بارشیں ہوں گی؛
ٹھٹھہ اور دیگر ڈسٹرکٹ کو 100-80 کلومیٹر پی ایچ طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں؛
یہ 17 مئی سے 20 مئی 2021 کو ان ڈسٹرکٹ میں اپنے اثرات پیدا کرے گا؛ اگر سائیکلون کراچی کے غربی ایریا کو کراس کر جاتا ہے تو کراچی، حب، لسبیبلہ، حیدرآباد اور جامشورو ڈسٹرکٹ میں 18 سے 20 مئی کو بارشیں ہوں گی؛ تیز ہوائیں بھی چلیں گی؛ وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کو شہر سے بل بورڈ ہٹانے کی ہدایت کر دی؛ وزیراعلیٰ سندھ نے ایمرجنسی پلان ٹیم بنانے کے احکامات دے دیئے؛ میٹ، پی ڈی ایم اے کی مشاورت سے ایمرجنسی پلان بنا کر اقدمات کرنےہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ اگر گجرات کو ہٹ کرتا ہے تو تھر کے ایریا میں شدید بارشیں ہوں گی، ڈی سی تھر ضروری اقدامات کرے؛ وزیراعلیٰ سندھ نے بارشوں کے امکانات کے پیش نظر کمشنر کراچی، کے ایم سی اور ڈی ایم سی کو ہدایت کی کہ نالوں کی چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کرنا شروع کریں؛ ماہی گیر اتوار سے سمندر میں نہ جائیں؛ وزیراعلیٰ سندھ وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری کو کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت کر دی؛ کنٹرول روم میں بی ایس -19 کے افسر کو ہیڈ بنایا جائے؛ وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ ڈی سیز کو بھی اپنے دفاتر میں کنٹرول روم قائم کرنے کی ہدایت دے دی؛ وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ آبپاشی کو ہدایت کی کہ وہ بیراجوں پر کنٹرول روم قائم کریں؛ وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی میں تمام کنٹونمنٹ کو اپنے ایریاز میں انتظامات کرنے کی ہدایت دے دی؛ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبائی وزراء ناصر شاہ اور فراز ڈیرو کو کراچی میں رہنے کی ہدایت دے دی۔