مٹھیانی: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے - Eye News Network

مٹھیانی: بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے

0

مٹھیانی (رپورٹ: محسن حسن/ای این این ایس) مٹھیانی کی سول سوسائٹی تنظیموں کی جانب سے کراچی میں قدیم مکینوں کے پر بحریہ ٹائون کی مبینہ دہشتگردی کے خلاف منگل کی صبح احتجاج کیا گیا۔

مظاھرین نے قدیم مکینوں کے حق میں اور بحریہ ٹائون انتظامیہ کے خلاف سخت نعریبازی کی۔

مظاھرے میں جائنٹ ایکشن کمیٹی (جیک)، یوتھ کمیٹی، ایس ٹی پی، پی ایل ایف، جے یو آئی و دیگر جماعتوں و سماجی رہنمائوں نے شرکت کی۔

مظاھرین نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے قدیم مکینوں کے خدشات دور کیے جائیں اور سندھ کی زمین فروخت نہ کی جائے۔ اس موقع پر لالا حسن، شھباز مستوئی، شفقت چانڈیو، حبیب مشوری، فیاض شیخ و دیگر نے خطاب کیا۔

دوسری جانب سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے حبیب مشوری کی قیادت میں بحریہ ٹائون انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین کا کہنا تھا کہ پی پی کی حکومت نے سندھ کی زمین ملک ریاض کو فروخت کرکے سندھ سے غداری کی ہے، جو کہ قابل مذمت عمل ہے۔

About Author

Leave A Reply