کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانا ہوگا، ویکسین ضروری ہے: ڈی سی خاران - Eye News Network

کورونا ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنانا ہوگا، ویکسین ضروری ہے: ڈی سی خاران

0

خاران( رپورٹ: نصیب اللہ ریکی/ ای این این ایس) ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی نے کہا ہے کہ خاران ضلع کے تمام دوکانداروں، تاجر برادری اور عوام الناس کو چاہیے کہ وہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے مکمل طور پر ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، خاص کر ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ ضروری ہے۔  ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ ہمارے خاران کے ہمسایہ اضلاع پنجگور، چاغی، خضدار میں زیادہ کرونا کیسز کا رپورٹ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ کرونا وائرس کی یہ تیسری لہر بڑی خطرناک ہے جو بڑی تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر خاران نے کہا کہ خاران ہیڈکوارٹر سول ہسپتال میں 50 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے کرونا وائرس ویکسینیشن سینٹر قائم ہے جس میں ویکسین کا سلسلہ جاری ہے 50 سال سے زائد عمر کے افراد دیر کئے بغیر اپنے کو ہیڈکوارٹر سول ہسپتال خاران میں کرونا وائرس ویکسین لگائیں  ڈپٹی کمشنر خاران عبدالسلام خان اچکزئی نے کہا کہ عوام الناس کو چاہیے کہ کرونا وائرس کو مکمل سنجیدگی سے لیں کیونکہ کرونا وائرس جن ممالک اور علاقوں میں پھیلی ہوئی ہے وہاں کے قیمتی جانوں کا نقصان ہمارے سامنے ہے۔

About Author

Leave A Reply