خیبر میں رمضان کے دوران بھی بجلی غائب، مکین پریشان - Eye News Network

خیبر میں رمضان کے دوران بھی بجلی غائب، مکین پریشان

0

 ضلع خیبر(ای این این ایس) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے اعلان کے باوجود لنڈی کوتل میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

 جماعت اسلامی کے رہنماء مرادحسین آفریدی، ایران آفریدی، مقابل اور نور اللہ سمیت خیبر کے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نورالحق قادری اور ایم پی اے شفیق شیر کی لنڈی کوتل گرڈ سٹیشن اور واپڈا  کے بالائی حکام  سے مطالبات اور بات چیت کے باوجود علاقے میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ ہوسکا۔ سحری اور افطاری میں بجلی مکمل طور پر غائب رہتی ہے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا یے جس کی وجہ سے روزہ دار سحری اور افطاری اندھیرے میں کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کے باعث علاقے میں ٹیوب ویلز بھی بند پڑے ہیں جس سے پانی کی قلت پیدا ہو گئی ہے اور مجبوری کے باعث چھوٹے بچے اور خواتین اپنے سروں پر پانی لانے پر مجبور ہیں علاقہ مکینوں نے بجلی کی ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کرینگے دوسری جانب ٹیسکو حکام نے رابطے پر بتایا کہ بعض فیڈرز اوور لوڈیڈ ہونے کے باعث بجلی کی سپلائی متاثر ہے۔

About Author

Leave A Reply