نوشہرو فیروز(ای این این ایس) روزنامہ سندھ کے ایگزیکیٹیو ایڈیٹر، سندہ ہاری کمیٹی و کمیونسٹ پارٹی، نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے متحرک کردار کامریڈ غلام رسول سہتو کی نوشھروفیرو کی تحصیل محرابپور میں تدفین کر دی گئی۔ وہ کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد ہفتہ کے روز انتقال کر گئے تھے۔
کامریڈ پوری زندگی مظلوم قوموں کی حقوق کے لیے جدوجھد کرتے رہے
کامریڈ کی تدفین کے موقع پر سندھ اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے سیاسی کارکنان اور ہمدردوں نے شرکت کی۔
جیئی سندھ محاذ کے ھاشم کھوسو، بلوچستان کے رحیم بخش جعفری، پنہل ساریو، امداد چانڈیو، یونس مہر، مہیش کمار، منظور ملک، عرس سیلرو، عبداش پنہور، صالح بلو، اسرار لانگاھ، سہیل سانگی، لالا حسن پٹھان، نذر جویو، عتیق الرحمان قریشی، قاضی انور حسین، قاضی قربان و دیگر نے گہرے دکھ کا اظھار کرتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔