لاہور(ای این این ایس) چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کو لاہور کی ایک ہاؤسنگ سوسائٹی سے گرفتارکرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم سرکل نے چائلڈ پورن گرافی کے مبینہ کاروبار سے منسلک ملزم کومتاثرہ بچے کی نشان دہی پرایک اہم ہاؤسنگ سوسائٹی سے چھاپہ مارکر گرفتارکیا اورملزم کے قبضے سے سینکڑوں کی تعداد میں بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ برآمد کرلیے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزم احتشام صدیق چائلڈ پورنوگرافی کے مافیا کا ایجنٹ ہے، ڈائیریکٹر عبدالرب چوہدری کو درخواست موصول ہوئی تھی کہ سوشل میڈیا اورانٹرٹینمنٹ کی آڑمیں بچوں کے ساتھ مختلف ویڈیوز گیمز سمیت دوستی کر کے ان کے ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہے بلکہ بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ بھی بنا کربلیک میل کیا جارہا ہے جس پر انہوں نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق پنجاب کے ضلع کھاریاں سے ہے مگر وہ لاہورمیں رہائش پذیر تھا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے مقامی عدالت سے ریمانڈ لیکر تفتیش شروع کری ہے اور ملزم کے موبائل فونز اورلیپ ٹاپ کا فرانزک کیا جارہا ہے اس کے بعد ہی پتہ چلے گا کے ملزم کس بین الاقوامی چالڈ پورن گرافی کے گروپ کے ساتھ ملا ہوا ہے۔