کراچی (ای این این ایس) محکمہ پاپوليشن ويلفيئر سندھ کے سوشل موبلائیزرس ميل کی جانب سے گزشتہ پندرہ ماھ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی اور کانٹریکٹ سوشل موبلائیزرس ميل کو ریگیولر کرنے، سینیارٹی دینے، کانٹریکٹ سوشل موبلائیزرس ميل کی ماہانہ تنخواہ 25 ہزار روپے کرنا، اپائنٹمنٹ تاریخ سے سروس شامل کرنے، 2009ع اور 2013ع سے مراعات دینے اور دیگر مطالبات کے لیئے احتجاجی مظاہرہ کر کے دھرنا دیا گیا۔
کراچی پریس کلب کے سامنے کیئے گئے احتجاجی مظاہرے اور دھرنے میں محکمہ پاپوليشن ويلفيئر سندھ میں اکثریت میں کام کرنے والے میل موبلائيزرس کی تنظیم میک سندھ آفيشل کی مرکزی کال پر سندھ بھر سے سوشل موبلائیزرس ميل نے بڑی تعداد میں شرکت کی، احتجاجی مظاہرے کی قیادت میک سندھ آفیشل کے صدر اربیلو خان گنبھیر، سہیل احمد لاسی، ندیم ابڑو، نعیم احمد چنگیزی، محمد اسماعيل لنجوانی، عبدالخالق حبیبانی، انور علی بروہی، محمد شریف ہالیپوتہ، ليگل ایڈوائزر محمد حیات گولو، امام ڈنو ناہیوں، غلام سرور پھلپوتہ، عبدالمجيد شيخ سمیت مرکزی و ضلع عہدیدارن و دیگر نے کی. احتجاجی مظاہرہ میں سوشل موبلائیزرس ميل کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کرتے ہوئے سوشل موبلائیزرس نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزیر محکمہ پاپوليشن ويلفيئر ڈاکٹر عذرا پیچوہو، چیف سیکرٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ، سیکرٹری پاپوليشن ويلفيئر زاھد حسین عباسی، ڈی جی پاپوليشن ويلفيئر ریحان اقبال بلوچ، ڈائریکٹر ایڈمن شاھ فیصل مہر ودیگر افسران سے مطالبہ کیا گیا مطالبات جلد تسلیم کیے جائیں۔