عرفان جتوئی کے مبینہ مقابلے میں قتل کے خلاف مظاھرہ، پولیس افسران منصف یا ہیرو بن نے بجائے قانون پر عمل کریں: مقررین - Eye News Network

عرفان جتوئی کے مبینہ مقابلے میں قتل کے خلاف مظاھرہ، پولیس افسران منصف یا ہیرو بن نے بجائے قانون پر عمل کریں: مقررین

0

مٹھیانی(رپورٹ: محسن حسن/ ای این این ایس) پولیس کی جانب سے مبینہ مقابلے میں مارے گئے سندھ یونیورسٹی کے شاگرد عرفان جتوئی کے قتل کے خلاف یوتھ کمیٹی مٹھیانی و دیگر سول سوسائٹی رہنمائوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاھرین لاقانونیت، ماورائے عدالت ہلاکتوں، مبینہ مقابلوں اور پولیس گردی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔
مظاھرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن عرفان جتوئی کو انصاف دو اور مبینہ مقابلے میں ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کے مطالبات درج تھے۔
مظاھرین کا کہنا تھا کہ موجودہ وزیر اعظم نے 2018 میں خود کہا تھا کہ پنجاب اور سندھ پولیس ماورائے عدالت ہلاکتوں میں ملوث ہے، لیکن انہوں نے اب اس کے خلاف کوئی موثر قدم نہیں اٹھایا۔جبکہ سندھ حکومت کی خاموشی بھی شرمناک ہے۔
احتجاجی مظاھرے سے خطاب کرتے ہوئے ایڈوکیٹ محمد حسن پٹھان، فیاض شیخ، بشیر احمد سولنگی، شھباز مستوئی، عرس مشوری و دیگر کا کہنا تھا کہ ماورائے عدالت قتل انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، پولیس افسران جج یا ھیرو بن نے کی بجائے قانون پر عمل کریں کیونکہ ماورائے عدالت ہلاکتوں جیسے اقدامات سے لاقانونیت بڑھیگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر سے لوگوں گم کرنا اور ماورائے عدالت ہلاکتوں نے پاکستان کو دنیا میں بدنام کر دیا ہے، انسانی حقوق کی تنظیمیں کئی بار حکمرانوں سے متنبہ کر چکی ہیں، ہر حکمران خاموش رہتا آیا ہے۔
انہوں نے چیف جسٹس پاکستان و سندھ اور صوبائی و وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ عرفان جتوئی کے قتل کی عدالتی انکوائری کرائی جائے۔

About Author

Leave A Reply