شاگرد عرفان جتوئی کو مبینہ مقابلے میں قتل کرنے کے خلاف وکلا کا احتجاج - Eye News Network

شاگرد عرفان جتوئی کو مبینہ مقابلے میں قتل کرنے کے خلاف وکلا کا احتجاج

0

کراچی (ای این این ایس) سندھ یونیورسٹی کے طالب علم عرفان جتوئی کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے خلاف سندھ انڈس لائرز فورم نے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں اور ایس ایچ او نثار شاہ کی برطرفی اور گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے جوڈیشل انکوائری کرانے پر زور دیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے سامنے سندھ لائرز فورم کی جانب سے وکلاء برادری نے سندھ یونیورسٹی کے طالب علم عرفان جتوئی کو ایس ایس پی سکھر عرفان سموں، ایس ایچ او نثار شاہ اور ان کی ٹیم کی جانب سے جعلی انکاؤنٹر کرکے قتل کرنے پر ملزمان کے خلاف سخت احتجاج کیا۔

 احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سندھ انڈس لائرز فورم کے رھنما ایڈووکیٹ کامران بلوچ، سابق وائیس چیئرمین سندھ بار کاؤنسل ایڈووکیٹ حیدر امام رضوی، صدر کراچی بار نعیم قریشی، ایڈووکیٹ عاقب راجپر، ایڈووکیٹ فھیم ضیاء، ایڈووکیٹ کوثر شر، ایڈووکیٹ حفیظ لاشاری، ایڈووکیٹ شعب ناریجو و دیگر وکلاء نے کہا کے سندھ یونیورسٹی کے طالب علم عرفان جتوئی کو سکھر میں جعلی مقابلے میں قتل کرنے والے انکاؤنٹر اسپیشلسٹ ایس ایس پی سکھر عرفان سموں، ایس ایچ او نثار شاہ اور ان کی ٹیم کو برطرف کرکے ان کو گرفتار کرکے جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان اس واقعے کا نوٹس لے کر جوڈیشل انکوائری تشکیل دیں انہوں نے کہا کے ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے اس سے قبل کئی جعلی مقابلے کئے ہیں جن کی ان کے خلاف خلاف انکوائریاں چل رہی ہیں اس سے قبل کراچی پریس کلب کے سامنے وکلاء برادری نے ھاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر طالب علم عرفان جتوئی کو انصاف دلانے اور ملزمان ایس ایس پی عرفان سموں و دیگر کو گرفتار کرنے کے مطالبات شامل تھے۔

About Author

Leave A Reply