بھریا:وحشی باپ نے نوجوان بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم فرار - Eye News Network

بھریا:وحشی باپ نے نوجوان بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم فرار

0

نوشھروفیرو (ای این این ایس) نوشھروفیرو کی تحصیل بھریا کے نواحی گاؤں حاجن شاہ میں باپ نے نوجوان بیٹی کو گولی ماردی، خالدہ کلہوڑو نے اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق بھریاسٹی کے نواحی گاؤں حاجن شاہ میں گھریلو تنازعہ پر باپ نظیر کلہوڑو نے اپنی نوجوان بیٹی خالدہ کلہوڑو کو پیسٹل سے فائر کرکے شدید زخمی کردیا، واقع کی اطلاع پر پڑوسیوں نے پہنچ کر مقامی اسپتال منتقل کیا ابتدائی طبی امداد کے بعد لڑکی کو نوابشاہ اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔
بھریا پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی لاش گھر پہنچنے پر گہرام مچ گیا،         آخری اطلاعات کے مطابق واقع کا مقدمہ درج نہ ہو سکاہے۔

About Author

Leave A Reply