این جی او کی 4 خواتین سمیت پانچ افراد جانبحق، دہشتگر فرار - Eye News Network

این جی او کی 4 خواتین سمیت پانچ افراد جانبحق، دہشتگر فرار

0

میرانشاہ (رپورٹ: مجیب وزیر/ای این این ایس) شمالی وزیرستان کے دو مختلف واقعات میں 4 خواتین سمیت 5 افراد جانبحق اور ایک کو زخمی کر دیا گیا ہے۔
قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے سب ڈویژن میرعلی میں دو مختلف واقعات میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے چار خواتین سمیت 5افراد کو قتل کر دیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ میرعلی سب ڈویژن کے تحصیل شوا کے سیفلی کابل خیل کے گاوں ٹنڈی میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے گاڑی کا ڈرائیور والی گل موقع پر جانبحق ہوگیا، جبکہ گاڑی میں سوار باقی 3 افراد کو اغواء کرلیا گیا ہے۔مغویوں میں انجنئیر حمزہ، محکمہ صحت کے مسعود رحمٰن اور میانوالی سے تعلق رکھنے والے یاور عباس شامل ہیں۔
دوسرا واقعہ سب ڈویژن میرعلی کے علاقے ائپی گاوں میں نامعلوم مسلح افراد نے صباون این جی اوز کے گاڑی پر فائرنگ کی فائرنگ کے نتیجے میں 4خواتین جانبحق اور ڈرائیور زخمی ہوگئے ہیں زخمی ڈرائیور آور ڈیڈ باڈی کو میرعلی ھسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈرائیور اور جانبحق خواتین کا تعلق بنوں ڈویژن سے بتایا جا رہا ہے۔ ڈی پی او نے جانبحق خواتین کے نام ناہید بیبی، ارشاد بیبی، عائشہ اور جویرا بتائے ہیں۔

About Author

Leave A Reply