میرعل(رپورٹ: مجیب وزیر/ای این ایس) شمالی وزیرستان سے مریضوں کو ہیڈکوارٹر بنوں ہسپتال منتقل کرنے والا 1122 کا ایمبولینس خود حادثے کا شکار ہوگیا،میرانشاہ بنوں روڈ پر سامنے سے انیوالی تیز رفتار ڈمپر ریسکیو 1122 ایمبولینس پر چڑھ دوڑا، جس کے نتیجہ میں 5 افراد جان بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے ہیں، ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کررہے ہیں، ریسکیو 1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 کی ایمبولینس جو کہ حادثہ کا شکار ہوئی ہے، اس میں شمالی وزیرستان سے مریض کو بنوں منتقل کیا جا رہا تھا۔ایمبولینس حادثہ میں جان بحق ہونیوالوں میں ریسکیو 1122 کا میڈیکل ٹیکنیشن محمد اعظم خان اور ڈرائیور دارالسلام شامل ہیں، جبکہ دیگر جان بحق افراد میں حاجی غفران اللہ، علی زمان اور احمداللہ بتائے جارہے ہیں، شدید زخمی ہونیوالے دو افراد کے نام غازی جمال اور قدیم خان بتائے جارہے ہیں، جن کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور روانہ کردیا گیا ہے۔