ضلع مہمند(رپورٹ:امداد مهمند/ای این این ایس) مہمند کی تحصیل خویزئی طوطہ خیل سے تعلق رکھنے والے گل جان اور خاندان کے دوسرے افراد نے مہمند پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوے کہا ہے کہ 27 جنوری کو ان کے بیٹے علی خان رات کو گھر سے نکل کر اپنے مامو زاد بھائی زبیر کے حجرے میں گیا۔ صبح گاوں کے لوگو ں کو علی خان کے لاش گھر کے قریب کھائی سے ملی۔ مقامی پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم زبیر خان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا بعد میں اس نے اپنے جرم کا اقرار بھی کیا۔ موقع پر ملزم کے قبضے سے آلہ قتل اور تمام شواہد بھی مل گئے۔
پولیس کی بروقت کارروائی پر ہم تہ دل افسران کے مشکور ہیں۔ اب ہمارا مطالبہ ہے کہ بیٹے کے قتل میں جن لوگوں کا ہاتھ شامل ہے۔ ملزم کو فوری گرفتار کر کے ان کو سخت سزا دی جائے۔