کراچی(ای این این ایس) ملک کے معروف سیاست دان سردار شیر باز مزاری کراچی میں انتقال کر گئے۔ سردار شیر باز مزاری کی عمر نوے برس تھی وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ ان کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گائوں روجھان مزاری ڈیرہ غازی خان لے جایا جائے گا۔ نماز جنازہ اتوار کے روز روجھان مزاری میں ادا کی جائے گی۔ سردار شیر باز مزاری نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے صدر رہے۔ نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما رہے وہ ذوالفقار علی بھٹو دور میں قائد حزب اختلاف رہے۔ ان کے بڑے بھائی میر بلخ شیر مزاری ملک کے نگران وزیر اعظم بھی رہ چکے ہیں۔ سردار شیر باز مزاری نے عرصہ دراز سے سیاست سے کنارہ کشیہ اختیار کر رکھی تھی۔