مٹھیانی(ای این این ایس)مٹھیانی میں ایلیمنٹری کالیج کے عقب میں واقع پلاٹ پر پی پی مٹھیانی کے صدر و دکاندار ایسوسیشن کے صدر وقار شیخ نے مبینہ طور پر قبضہ کرنے کے لیے مٹی اتروانا شروع کردی ہے۔
خیال رہے کہ اس پلاٹ پر پہلے بھی قبضے ہو چکے ہیں جہاں پر شہر کے ڈرینیج کا پانی جمع ہوتا ہے۔ قبضہ کی وجہ سے پانی گلیوں میں کھڑا ہوجانے کا خدشا ہے۔ مکینوں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے انتظامیہ سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔
دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نوشہرفیروز و ایڈمنسٹریٹر مٹھیانی عبدالغفور دھامراہ نے نوٹس لیتے ہوئے کام بند کروانے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
دریں اثناء پی پی مٹھیانی کے صدر کا نمبر بند ہونے کی وجہ سے رابطا نہ ہو سکا۔