حیدرآباد(ای این این ایس) پاکستان میں ہر سال بریسٹ کینسر کے تقریباً 90 ہزار کیسز سامنے آتے ہیں، جوکہ خطرناک صورتحال ہے۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے اے بی سی ڈی، ایس ڈی ایس، ماروی ترقیاتی تنظیم، وارث اور آر ڈی ایف کی جانب سے منگل کے روز حیدرآباد میں منقعد کردہ ایک آگہی سیمینار میں کیا۔
فردوس سانگی کا کہنا تھا کہ خواتین میں آگہی کی کمی کی وجہ سے 40 ہزار سے زائد کیسز میں ابتدائی طور پر ہی عورتیں موت کا شکار ہوجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ای بی سی ڈی کی جانب سے بریسٹ کینسر پر آگہی دینے کے حوالے سے اس طرح کے پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھے جائینگے۔
اس موقع پر ڈاکٹر ماریہ اور ڈاکٹر سرہان نے بتایہ کہ پوری دنیا میں بریسٹ کینسر کی بیماری خواتین کی موت کا سبب بن رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس بیماری کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔ ڈاکٹرس نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ باقاعدگی سے چیک اپ کرواتی رہیں۔ انہوں مزید کہا کہ خواتین میں آگہی سے اس بیماری سے بچہ جا سکتا ہے۔
اس موقع پر سابقہ رکن سندھ اسمبلی فرحین مغل، زیب ملاح، کلثوم قاضی و دیگر نے خطاب و شرکت کی۔