لاہور میں شیخوپورہ کی لڑکی سے ہوٹل میں اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار - Eye News Network

لاہور میں شیخوپورہ کی لڑکی سے ہوٹل میں اجتماعی زیادتی، ملزمان فرار

0

لاہور(ای این این ایس) لاہور میں ملزمان نے شیخوپورہ کی رہائشی لڑکی کونوکری کا جھانسہ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہورمیں مبینہ طورپراجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا ہے، جس میں ملزمان حسن اورعرفان نے نوکری کا جھانسہ دے کرریلوے اسٹیشن کے قریب واقع ہوٹل میں لڑکی کو بلایا اورزیادتی کی۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف تھانہ نولکھا میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
پولیس اب تک ملزمان کو گرفتار نہیں کر سکی۔
یاد رہے کہ ننکانہ صاحب میں تھانہ مانگٹانوالہ کے علاقہ بسیدھر پور میں خاتون سے 6 افراد کی اجتماعی زیادتی کا ایک اور واقعہ سامنے آیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق تھانہ مانگٹانوالہ سے چند قدم کے فاصلے پر خاتون بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ اس دوران کار میں سوار 2 افراد نے جوس پلاکر بے ہوش کیا اور اغواء کرکے خاتون کو ساتھ لے گئے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ اغواء کاروں نے اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کو کھیت میں پھینک دیا اور فرار ہوگئے جب کہ متاثرہ خاتون شیخوپورہ کی رہائشی ہیں۔ تھانہ مانگٹانوالہ پولیس نے 2 نامزد اور 4 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

About Author

Leave A Reply