کراچی(رپورٹ لالا ایم حسن/میڈیا لائیر/ ای این این ایس) کراچی بار ایسوسی ایشن (کے بی اے) کی جانب سے کورٹ میں ہڑتال کی جارہی ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نمبر چار محترمہ سعدیہ امجد کی جانب سے کراچی بار ایسوسی ایشن کی خاتون وکیل محترمہ بینش سے مبینہ طور پر نامناسب رویہ اختیار کرنے پر ہڑتال کی جارہی ہے۔
جنرل سیکرٹری کراچی بار ایسوسیئیشن جی ایم کورائی کے مطابق سیشن جج جنوبی نے بھی متعلقہ جج کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔کراچی بار ایسوسی ایشن خاتون جج کے رویے کی مذمت کرتی ہے۔کراچی بار ایسوسی ایشن کے وکلاء ضلع عدالتوں کے مرکزی دروازے پر احتجاج کر رہے ہیں۔
خیال رہے کہ لوئر کورٹس میں اس طرح کے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور بات چیت سے ان کا حل نکالا جاتا رہا ہے لیکن ہڑتال جیسا انتہائی قدم کبھی کبھار اٹھایا جاتا ہے۔