وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے زیارت ماربل سانحہ میں متاثرین کے خاندان میں امداد تقسیم کی - Eye News Network

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے زیارت ماربل سانحہ میں متاثرین کے خاندان میں امداد تقسیم کی

0

مہمند(رپورٹ: امداد مہمند/ ای این این ایس) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلع مہمند کا جمع کے روز دورہ کیا۔ ہیڈکواٹر غلنئی جرگہ ھال میں زیارت ماربل سانحہ میں جانبحق ہونے والے 21 شہداء کے لواحقین اور 6 زخمیوں میں ایک کروڑ 89 لاکھ روپے تقسیم کی۔ جانبحق فی کس 9،9 لاکھ روپے معاوضہ اور زخمیوں کو ایک ایک لاکھ روپے ادا کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے مرحوم سمیع اللہ کے بچوں کے لیے50 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دینے کا بھی اعلان کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ معاوضہ کسی انسانی جان کا نعم البدل تو نہیں، مگر غم زدہ خاندانوں کو مالی امداد دینا حکومت کی فرائض میں شامل ہے۔ ہماری حکومت زیارت ماربل سانحہ کے متاثرین کو ھر قسم کی امداد فراہم کریگی۔

About Author

Leave A Reply