کراچی (ای این این ایس) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں کراچی کے علاقے عزیز آباد میں 6 افراد کے قتل کے مقدمات کا عدالت نے فیصلہ سنادیا۔
خصوصی عدالت نے مجرم سعید بھرم کو مجموعی طور پر 35 سال قید کی سزا سنائی۔ مجرم کے خلاف مجسٹریٹ اور ایم ایل سمیت 9 گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے تھے۔
مقتولین میں سعید احمد، محمد نعمان، سید طیب، مظہر حسین، قاری یعقوب اور محمد جبران شامل تھے، جبکہ عمیر الدین زخمی ہوا تھا۔
مجرم کو 2016 میں بیرون ملک سے گرفتار کرکے لایا گیا تھا۔ مجرم سعید بھرم کو پہلے بھی قتل کے مقدمے میں خصوصی عدالت عمر قید کی سزا سنا چکی ہے۔