بکوٹ: پولیس نے بیرون ملک سے آنے والے سگریٹ پکڑ لیے - Eye News Network

بکوٹ: پولیس نے بیرون ملک سے آنے والے سگریٹ پکڑ لیے

0

ایبٹ آباد (رپورٹ: نوید اکرم عباسی/ای این این ایس) تھانہ بکوٹ ضلع ایبٹ آباد نے دوران ناکہ بندی کوہالہ پل سے آگے ملاچھ چوک عباسیاں میں آزاد کشمیر سے آنے والے دو ٹرالر ٹرک روکے جن کو ڈرائیور واصف شاہ ولد مختیار شاہ ساکنہ سنگل حال کوہ مری ٹرک نمبر GLTB955 جبکہ واجد عباسی ولد محمد نزیر ساکنہ ائیر پورٹ رام پورہ مظفر آباد ٹرک نمبر C9139 چلا رہے تھے۔
ان گاڑیوں پر تقریبا 65لاکھ روپیے مالیت کے سگریٹ ودیگر لوڈ تھا جس پر تھانیدار نزیر خان، افسر شاہ ودیگر نفری نے فوری کارروائی کرکے گاڑیاں کوہالہ پولیس چوکی میں بند کیں اور تھانہ بکوٹ میں علت نمبر 189 جرم کورڈ 19 پروفیشنل سمگلنگ آرڈیننس سال 2020 کے آرٹیکل 3ضمنی 3 کے تحت مقدمہ درج کردیا۔
ذرائع کے مطابق سامان اور گاڑیوں کوچھڑانے کےلیئے تھانیدار نزیر خان پر کافی دباو ڈالا گیا مگر اسکی کاروائی پر ڈی پی او ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے تعریف کی ۔کوہالہ پل تھانہ بکوٹ سے مظفر آباد اور چکوٹھی تک کوہالہ پولیس چوکی تھانہ دھیر کوٹ کوہالہ پولیس چوکی تھانہ ڈنہ تھانہ کلیاں چھتر کلاس تھانہ صدر اور چناری چکوٹھی تک کی چیک پوسٹوں کے باوجود نان کسٹم سامان سگریٹ پان چھالیہ ودیگر ممنوعہ سامان کس طرح یہاں تک پہنچ جاتا ھے اور یہاں سے تھانہ کوہ مری سے راولپنڈی اور پنجاب جاتا ھے جبکہ آزاد کشمیر بھر میں ایسے سامان بنانے والی کوئی بھی فیکٹری بھی نہیں اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی سے انڈیا سے آنے والے سامان کی تجارت بند ھے، پھر بھی سامان کہاں سے آتا ھے سوالیہ نشان ھے۔

About Author

Leave A Reply