اسلام آباد (ای این این ایس) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک و قوم کے لیے کارہائے نمایاں سر انجام دینے والی 45 اہم شخصیات کو سول اعزازات سے نواز دیا۔
ایوانِ صدر میں ہونے والی پر وقار تقریب میں میر ہزار خان بجارانی کی اہلیہ فریحہ رزاق ہارون مرحومہ اور ڈاکٹر آصف محمود کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
بھارتی طیارے گرانے والے ونگ کمانڈر نعمان اورحسن صدیقی کیلئے بھی ستارہ جرات کا اعزاز دیا گیا۔
سول ایوارڈز میں ہلال شجاعت، ہلال امتیاز، ستارہ شجاعت، ستارہ امتیاز، صدارتی اعزاز برائے حسن کارکردگی، تمغہ شجاعت اور تمغہ امتیاز شامل تھے۔
ڈاکٹر عبدالقدوس شہید کی بیوہ مصباح شیخ نے ہلال شجاعت وصول کیا۔
صدر نے ڈاکٹر آصف محمود کو ستارہ امتیاز سے نوازا جب کہ فریحہ رزاق مرحومہ کو خدمات عامہ کے شعبے میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔
طارق جمیل، جیک ما، عابدہ پروین، ہمایوں سعید و دیگر کیلئے بھی سول ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔
وطن کے لیے جان قربان کرنے والوں ملک خادین شہید، ملک فضل الرحمان شہید، ملک گل شاہ مست خان شہید، میاں شاہ جہان شہید، ملک ایاز خان شہید کو بھی ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔