سندھ میں تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر تک کھولنے کا اعلان - Eye News Network

سندھ میں تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر تک کھولنے کا اعلان

0

کراچی (ای این این ایس) سندھ حکومت کی وزارت تعلیم نے 15 ستمبر سے صوبے بھر میں مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا۔
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کے ترجمان کے مطابق 15 ستمبر سے نویں جماعت سے تمام ہائر کلاسز بشمول تمام جامعات کھول دی جائیں گی اور تمام تعلیمی ادارے 15 سے 30 ستمبر کے دوران کھول دیے جائیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ 22 ستمبر سے 6 سے 8 جماعت تک کلاسز کھول دی جائیں گی جب کہ 30 ستمبر کو پری پرائمری اور پرائمری کلاسز کھول دی جائیں گی۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر کسی علاقے میں کورونا بڑھتا ہے تو وہاں اسکولز بند کیے جائیں گے، اسکول میں ماسک کا استعمال مکمل طور پر لازمی ہوگا، ایس او پیز پر عمل نا کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

About Author

Leave A Reply