کوئٹہ (ای این این ایس) بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل تربت میں فائرنگ کرکے خاتون اینکر شاہینہ شاہین کو قتل کردیاگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق نامعلوم شخص نے شاہینہ شاہین کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبر نہ ہوسکیں۔
گاڑی مالک اپنی گاڑی ہسپتال میں چھوڑ کرفرار ہوگیاپولیس نے گاڑی کو قبضہ میں لے لیا۔ مقتولہ کو دو گولیاں لگی ہیں قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
شاہینہ شاہین پی ٹی وی پر پروگرامز کی میزبانی بھی کرتی تھی اور ایک بلوچی میگزین ”دزگہار“(سہیلی) کی مدیر بھی تھیں وہ بلوچستان میں خواتین کے حقوق کی علمبردار تھیں شاہینہ شاہین آرٹ (مصوری) سے بھی منسلک تھی۔
پولیس کے مطابق شاہینہ کو اس کے سابقہ شوہر نے قتل کیا ہے، جس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔