ہریپور:افغانی گروہوں میں تصادم، 5 بھاٸیوں سمیت 7 افراد جانبحق - Eye News Network

ہریپور:افغانی گروہوں میں تصادم، 5 بھاٸیوں سمیت 7 افراد جانبحق

0

ہریپور(ای این این ایس) ہریپور ہزارہ کھلابٹ ٹاون شپ میں دو افغانی گروہوں میں دوران جرگہ تصادم شروع ہو گیا۔ ایک دوسرے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی گٸی۔
فاٸرنگ میں 5 سگے بھائیوں سمیت 7 افراد جانبحق جبکہ 2 پاکستانی راہگیروں سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے۔
تھانہ کھلابٹ پولیس نے خون ریز قتل کی واردات کا سنتے ہی موقع پر پہنچ کر تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ دیگر سفاک قاتلوں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ زنی شروع کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق تصادم کی وجہ بجلی کے بلوں کا ٹھیکہ بتاٸی جا رہی ہے۔
قتل کی لرزہ خیز واردات کے بعد ہریپور ہزارہ میں خوف ہراس پھیل گیا۔

About Author

Leave A Reply