نوشہروفیروز(ای این این ایس) ڈسٹرکٹ جیل نوشہروفیروز کے قیدی پچیس سالا نادر علی مشوری کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں سول ہسپتال نوشہروفیروز منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبحق ھوگیا۔ سول ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر عبداللہ تنیو کے مطابق ڈاٸریا بیماری کے باعث قیدی کی موت واقع ہوٸی ہے۔
دوسری طرف جیل انتظامیا نے رابطا کرنے پر بتایا کے قیدی کا تعلق کوٹڑی کبیر کے گاٸوں دیہات سے ہے جو ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے پر ڈسٹرکٹ جیل میں بند تھا کہ منگل کی صبح طبیعت ناساز ہونے پر اس کی موت ہو گٸی۔