وانا(ای این این ایس) ملک کی تاریخ میں پہلے اقلیتی ایم پی اے ولسن وزیر نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، جس میں انہوں نے کروناء کے دوران تالابند چرچ کو عبادت کے لئے کھول دیا جبکہ وانا پریس کلب کا بھی دورہ کیا۔
وانا پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ھوئے ایم پی اے ولسن وزیر نے کہا کہ عید کے اس پرمسرت موقع پر تمام مسیحیوں کی جانب سے سب مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے فرنٹئیر کور، پاک فوج، پولیس اور لیویز فورس کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ انہوں نے وزیرستان آنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کروناء کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے میڈیکل سٹاف، پاک فوج اور دیگر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 آگست کی شجرکاری مہم میں ٹائیگر فورس بھرپور حصہ لیں اور 5اگست کو کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے پر یوم مذمت میں بھی شریک ھوں۔ انہوں نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کی اقلیتی برادری کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے حکومت نے پانچ کروڑ کی رقم مختص کررکھی ہے۔ اس کے علاؤہ 15 کروڑ ویلفیئر پیکج 80 لاکھ نادار اور غریبوں کے لئے مالی امداد٫100 سو شادی کرنے والے جوڑوں کے لیے٫ 50لاکھ. یتیم بچوں کے لیے 10 لاکھ، میڈیکل گرانٹ کے لیے 50 لاکھ، مذہبی رہنماؤں کے لیے٫50لاکھ فرسٹ ائیر سے لیکر ماسٹر لیول تک کے طلباء کے لئے 2کروڑ اور کاروبار شروع کرنے والے بے روزگار وں کے لیے قرضہ جات کی مد میں 5کروڑ 70 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔