لاہور(ای این این ایس/ م ڈ) پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے کالاخطائی روڈ پر مخالفین نے زمین کے تنازع پر فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا یہ واقعہ عید کی دوسری صبح پیش آیا جہاں شیخوپورہ کے علاقے کالا خطائی روڈ پر گول پنڈ کےقریب مخالفین نے اراضی کے تنازع پر فائرنگ کر دی جس سے طارق اور اس کا بیٹا مصطفیٰ ہلاک ہوگئے۔
پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کےلیے بجھوا کر مقدمہ درج کرلیا اور ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔