لوٸر دیر میں نماز جنازہ کے دوران تصادم، 10 افراد جانبحق - Eye News Network

لوٸر دیر میں نماز جنازہ کے دوران تصادم، 10 افراد جانبحق

0

پشاور(ای این این ایس/ م ڈ) خیبر پختونخوا کے ضلع دیر لوئر کے نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
دیر لوئر پولیس کے مطابق نواحی گاؤں چیراگئی میں نماز جنازہ کے دوران فائرنگ سے 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، فریقین کے درمیان جنگل کا تنازعہ تھا اور جنازے میں آمنا سامنا ہوتے ہی دونوں گروپوں نے فائرنگ کردی۔
فائرنگ کے واقعے کے بعد دیر بالا پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ واقعہ کے حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

About Author

Leave A Reply