شہدادکوٹ:سوتیلے بھائیوں نے زمین پر قبضہ کے لیے جان لیوا حملہ کیا، بازو ٹوٹ گیا، اعلیٰ افسران مدد کریں، مسرت شاہین - Eye News Network

شہدادکوٹ:سوتیلے بھائیوں نے زمین پر قبضہ کے لیے جان لیوا حملہ کیا، بازو ٹوٹ گیا، اعلیٰ افسران مدد کریں، مسرت شاہین

0

لاڑکانہ(ای این این ایس) “میرے رشتیداروں نے زبردستی پانچ ایکڑ زمین پر قبضہ کیا ہے، میں زمین پر گئی تو میرا بازو توڑ دیا گیا”۔
شھداد کوٹ محلہ کوٹو موٹو چوک کی مکین خاتون مسرت شاھین کوسو و دیگر نے لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ والد کی فوتگی سے پہلے جائداد سے سب کو اپنا حصہ دیا گیا تھا، لیکن میرے سوتیلے بھائی فیاض، نیاز کھوسو، اور بھانجے آفتاب و سعید نے زبردستی دس جریب زمین پر قبضہ جمالیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورٹ نے بھی فیصلہ میرے حق میں دیا تھا لیکن پھر بھی زمین پر پانی دینے گئے اور ہم بھی وہاں پہنچے جہاں پر مجھے تشدد کا نشانا بنایا گیا جس کے باعث میرا بازو ٹوٹ گیا جو کہ ظلم اور زیادتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شھدادکوٹ تھانے پر مقدمہ درج ہوا لیکن پولیس کارروائی کرنے کو تیار نہیں کیونکہ ملزمان اثر و رسوخ رکھتے ہیں۔ انہوں ڈی آئی جی لاڑکانہ عرفان بلوچ اور ایس ایس پی لاڑکانہ کو زمین سے قبضہ چھڑا کر تحفظ فراھم کرنے کا مطالبا کیا ہے۔

About Author

Leave A Reply