نوشہرو فیروز(رپورٹ: منظور ملک) مورو تحصیل میں سدھوجا پولیس اسٹیشن کی حدود گائوں علی خان کھوسو میں زمینی تکرار کا فیصلہ گائوں سعدی مھرانی میں چل رہا تھا کہ فیصلے کے دوران دونوں گروپوں کے درمیان تلخ کلامی کے بعد جھگڑا شروع ہوگیا، جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے سبحان علی ولد کرڑ کھوسو، غلام قادر ولد محرم خان کھوسو، امان اللہ ولد علی دوست کھوسو زخمی ہوئے۔
جبکہ اینٹوں، ڈنڈوں کلہاڑی لگنے سے اعجاز علی ولد پٹھان خان کھوسو، غلام حسین ولد محرم خان کھوسو، حبدار ولد محرم خان کھوسو بھی زخمی ہو گئے۔
اطلاع کے مطابق فیصلہ قبول برڑو اور احمد شاہ کر رہے تھے، جو ساری صورتحال میں بے بس ہو گئے۔
دریں اثنا گائوں علی خان کھوسو میں پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ کنٹرول سنبھال لیا اور گائوں کے خارجی اور داخلی راستوں پر پولیس پکٹ لگا دی گئی جبکہ دونوں گروپ گائوں میں مورچہ بند ہوگئے ہیں۔